گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاکوہاٹ میں سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کے حجرہ میں دھماکہ پر اظہار افسوس

جمعرات 5 جون 2025 23:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کوہاٹ میں سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کے حجرہ میں دھماکہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کرکے فوری رپورٹ فراہم کی جائے کہ دھماکہ کی نوعیت کیا تھی۔ انہوں نے واقعہ میں سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی اور انکے ساتھیوں کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے، انہوں نے اعلی حکام کو زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :