Live Updates

13سال کی محبت کو رشتہ مل گیا، حنا نے راکی کے ساتھ زندگی بھر کا بندھن باندھ لیا

ْ اس خوبصورت جوڑی نے سول میرج (عدالتی شادی)کے ذریعے اپنی محبت کو باضابطہ رشتے میں بدل دیا

جمعہ 6 جون 2025 10:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)محبت کا جہاں بس گیا، 13سال کی محبت کو رشتہ مل گیا، بھارت کی مشہور ٹیلی ویژن اداکارہ حنا خان آخرکار اپنے دوست راکی جیسوال سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔یہ خوشخبری اداکارہ حنا خان نے خود اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر دلکش تصویروں کے ساتھ شیئر کی جسے دیکھ کر مداحوں نے نیک تمناں کا اظہار کیا اور آنے والی زندگی کے لیے دعائیں کیں۔

چند سال قبل حنا خان نے انکشاف کیا تھا کہ وہ سٹیج تھری بریسٹ کینسر کا سامنا کر رہی ہیں، انہوں نے اپنی بیماری کے دوران بھی ہمت اور حوصلے کی اعلی مثال قائم کی، ان کی صحت یابی کے سفر میں راکی جیسوال کا کردار بے حد اہم رہا، راکی نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ہر لمحے ان کے ساتھ کھڑے رہے۔

(جاری ہے)

حنا اور راکی گزشتہ 13 سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے، مداح برسوں سے ان کی شادی کا انتظار کر رہے تھے، آخرکار اس خوبصورت جوڑی نے سول میرج (عدالتی شادی)کے ذریعے اپنی محبت کو باضابطہ رشتے میں بدل دیا، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دونوں نہایت خوش اور مطمئن نظر آ رہے ہیں۔

اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ ایک نہایت جذباتی پیغام بھی شیئر کیا جس میں کہا ہے کہ دو مختلف دنیاں سے نکل کر ہم نے محبت کی ایک کائنات تعمیر کی، ہمارے تمام فرق مٹ گئے، ہمارے دل یکجا ہو گئے اور ایک ایسا بندھن وجود میں آیا جو عمروں تک قائم رہے گا، ہم ایک دوسرے کا گھر، روشنی اور امید ہیں، بطور شوہر اور بیوی ہم آپ کی دعاں اور نیک تمناں کے طلبگار ہیں۔حنا خان کے فالوورز اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، ان کی انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں نے نیک تمنائوں کے ساتھ ساتھ دعائیں بھی دی ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات