Live Updates

ایمن خان کی اپنی ننھی پری مرال کیساتھ آئوٹنگ

ایمن اور منیب نے سال 2018 میں محبت کی شادی کی پھر ایمن نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

جمعہ 6 جون 2025 10:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)پاکستانی اداکارہ ایمن خان کی اپنی ننھی پری مرال کے ساتھ خوشگوار آئوٹنگ کی خوبصورت جھلکیاں سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔ایمن خان نے ڈراما بے درد،عشق تماشہ،باندی،خالی ہاتھ اورگھر تتلی کا پرمیں اپنی بہترین اداکاری سے فینز کی تعداد میں اضافہ کیا لیکن شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا۔

(جاری ہے)

ایمن اور منیب نے سال 2018 میں محبت کی شادی کی جس کے ایک سال بعد انکے گھر ننھی پری امل بٹ کی پیدائش ہوئی اور گزشتہ سال ایک اور بیٹی کے والدین بنے جس کا نام میرال بٹ رکھا۔ایمن اور منیب دونوں ہی گھومنے پھرنے کے بے حد شوقین ہیں اور اس شوق کو پورا کرتے ہوئے دونوں کبھی پاکستان کے دلکش مقامات کی سیر کرتے ہیں تو کبھی بیرونِ ملک سفر کرنے چلے جاتے ہیں۔اسٹار جوڑی کی فیملی پکنک کے بعد اب ایمن خان کی مرال کے ساتھ آٹنگ توجہ کا مرکز بنی ہوئی جس میں وہ چھوٹی بیٹی کے ساتھ ایک سر سبز و شاداب پارک میں بیٹھی نظر آئیں۔ایمن خان نے مرال کے ساتھ ایک خوشگوار دن کی خوبصورت لمحوں کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات