عارضی تعطل کے بعد امریکی کمپنی نے غزہ میں امدادی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں

جمعہ 6 جون 2025 12:49

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)غزہ میں انسانی امداد فراہم کرنے والی ایک بین الاقوامی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امدادی خوراک کی تقسیم کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ادارے کے میڈیا سیل نے بیان میں کہا کہ ہم نے امدادی تقسیم کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ بیان کے مطابق دو مختلف مراکز پر 14 لاکھ خوراک کے پیکٹس تقسیم کیے گئے، جبکہ 27 مئی سے اب تک کل 84 لاکھ سے زائد کھانے فراہم کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :