ٹیکس شکایات کے فوری حل کیلئے وفاقی ٹیکس محتسب کا کردارانتہائی قابل ستائش ہے، صدر حیدر آباد چیمبر

جمعہ 6 جون 2025 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اندرون سندھ کے صنعتکاروں نے کہا ہے کہ ٹیکس شکایات کے فوری حل کیلئے وفاقی ٹیکس محتسب کا کردارانتہائی قابل ستائش ہے۔ جمعہ کو یہاں تاجروں کے ساتھ ایک آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایف ٹی او کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا کہ 45دن کے اندر شکایات کے فوری ازالے کا یہ طریقہ کار کاروباری اداروں کو بہت زیادہ ریلیف مہیا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کو اکثر پیچیدہ ٹیکس تنازعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو طوالت کی وجہ سے آپریشنز اور کیش فلو کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ اس لئے کاروباری طبقہ اتنی مختصر مدت میں شکایات کی تحقیقات اور حل کو بہت مثبت اقدام سمجھتا ہے۔ حیدر آباد چیمبر کے صدر اور اراکین نے کہا کہ اس فوری مداخلت سے نہ صرف انفرادی معاملات حل ہوتے ہیں بلکہ کاروباری ماحول بہتر اور سسٹم پر اعتماد بڑھتا ہے جبکہ طویل تنازعات کا بوجھ کم ہوتا ہے جس سے اندرون سندھ کے تاجر اور صنعتکار زیادہ موثر طریقے سے کاروبار پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر ٹیکس کے منصفانہ طریقوں کو فروغ دینے اور صنعتی شعبے کی ترقی میں ایف ٹی او کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔

متعلقہ عنوان :