Live Updates

سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد کی امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد

حج انتظامات پراطمینان کا اظہار،حکام کو مبارکباد

جمعہ 6 جون 2025 15:55

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دی۔مسلم ممالک نے شاہ سلمان اور ولی عہد کو حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا نے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے منیٰ کا دورہ کیا اور حج انتظامات کا جائزہ لیا۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے حج انتظامات پراطمینان کا اظہار کیا۔سعودی وزارت صحت کے مطابق دوران حج گرمی سے طبیعت خراب ہونے کے واقعات میں نوے فیصد کمی آئی، سعودی حکومت نے حجاج کو گرمی سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں، صحت سمیت سکیورٹی اور صفائی کے بھی بہترین انتظامات کیے گئے۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات