مانسہرہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا پانو روڈ اور شنکیاری میں قائم منڈی مویشوں کا دورہ،ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا

جمعہ 6 جون 2025 16:27

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے پانو روڈ اور شنکیاری میں قائم منڈی مویشوں کا دورہ کر کے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر برائے ریلیف اور انسانی حقوق نے جمعہ کے روز عید الاضحیٰ کے موقع پر پانو روڈ اور شنکیاری میں قائم مویشی منڈیوں کا دورہ کیا جس کے دوران منڈیوں میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود انتظامیہ،بیوپاریوں اور خریداروں سے ملاقات کی اور ایس او پیز و صفائی اور احتیاطی تدابیر پر عمل کا جائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اداروں دی کہ عوام کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :