نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کا نام گنیز بک شامل کرنے کا مطالبہ

12 سو ایکٹررقبے پرپھیلی مویشی دوست منڈی کے انتظامات قابل رشک ہیں ہرطرف میلے کا سماں

جمعہ 6 جون 2025 17:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)کراچی کے نوجوان اذلان نے ایڈمنسٹریٹر مویشی دوست منڈی جاسر خان سے گفتگو کرتے ہوئے نادرن بائی پاس مویشی منڈی کا نام گنیز آف بک میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا، شہری اذلان کا کہنا تھا کہ 12 سو ایکٹر رقبے پر پھیلی مویشی دوست منڈی کے انتظامات قابل دید ہیں جہاں بھی نظر دوڑائیں ہر طرف مال مویشی کا ایک میلہ لگا رہا،انہوں نے کہا کہ دن رات کام کرنے والی انتظامیہ بھی مبارکباد کی مستحق ہے پہلی بار مویشی دوست منڈی آیا ہوں انتظامات دیکھ کر حیران ہوں،اذلان نے بتایا کہ نادرن بائی پاس مویشی منڈی سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ رہا،شہری اذلان نے بھی دن رات خون پیسنہ ایک کرکے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے خوبصورت جانورلے لیا، شہری اذلان نے کہا کہ اگلے سال نادرن بائی پاس مویشی منڈی کا نام گنیز بک میں شامل کیا جائے،اذلان نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ میں کہتا ہوں یہ صرف ایشیا نہیں دنیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی ہے

متعلقہ عنوان :