دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 6 جون 2025 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 66 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 54 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 21 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 21 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل آمدایک لاکھ 65 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 65 ہزار کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پر آمد 31 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 33 ہزار 600 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد19 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد ایک لاکھ 87 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 79 ہزار 300 کیوسک، چشمہ آمدایک لاکھ 92 ہزار 400 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک، تونسہ آمد ایک لاکھ 66 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 40 ہزار 600 کیوسک،گدو آمدایک لاکھ 45 ہزار 300 کیوسک او ر ا خر اج ایک 25 ہزار 800 کیوسک، سکھر آمدایک لاکھ 9 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 64 ہزار 900 کیوسک، کوٹری آمد 55 ہزار 800 کیوسک اور اخراج27 ہزار 600 کیوسک، تریموں آمد 18 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 200کیوسک، پنجندآمد 12 ہزار 700 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1460.85 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.446 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1163.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.286 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.124 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔