عید قربان سے ایثار ہمدردی اور اخوت کا درس ملتاہے‘ڈاکٹرراغب نعیمی

عید الاضحی کے موقع پر عوام صفائی و ستھرائی کا مکمل خیال کریں‘چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

جمعہ 6 جون 2025 19:42

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈ اکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ عید قربان سے ایثار ہمدردی اور اخوت کا درس ملتاہے،عید الاضحی کے موقع پر عوام صفائی و ستھرائی کا مکمل خیال کریں،عید الاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم سنت کی یاددلاتی ہے،عید قربان کے موقع پر ذاتی مفادات کو ملک و ملت پر قربان کرنے کا عہد کریں، اللہ تعالیٰ کے راستے میں اپنی پسندیدہ چیز قربان کرنے سے روحانی و قلبی سکون میسر ہوتا ہے،فلسفہ قربانی کا پیغام ہے کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہر چیز پر مقدم ہو،انسان کی ساری کامیابیوں کا مدار اللہ تعالیٰ کے احکام کو ماننے پر ہے،عید کے موقع پر غربا ء مساکین کو اپنی خوشیوں میں ضرور شامل کریں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک عظیم روحانی عبادت ہے جو جذبہ ایمان کو تازگی بخشتی ہے اور اللہ کی رضا کے حصول کا ذریعہ بنتی ہے۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہمیں چاہیے کہ ہم اس عبادت کی اصل روح کو سمجھیں اور اپنے آس پاس موجود غریب، مسکین، یتیم اور بے سہارا افراد کو ہرگز نظرانداز نہ کریں، کیونکہ یہی اس عظیم قربانی کا اصل مقصد ہے۔ عید قربان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے جن کی ساری زندگی اللہ کی رضا کی خاطرقربانیوں سے بھرپڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :