گورنرخیبرپختونخواکا افغانستان کے صوبہ کنڑ اور ننگر ہار میں شدید زلزلے سے جانی و مالی نقصانات پر دلی رنج و غم کا اظہار

پیر 1 ستمبر 2025 14:42

گورنرخیبرپختونخواکا افغانستان کے صوبہ کنڑ اور ننگر ہار میں شدید زلزلے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےافغانستان کے صوبہ کنڑ اور ننگر ہار میں شدید زلزلے سے جانی و مالی نقصانات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے زلزلے سے بڑے پیمانے پر مالی نقصانات پر بھی اظہار افسوس کیا۔گورنر کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کےساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم افغانستان کے زلزلہ متاثرین خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔