سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں کا سلسلہ جاری، مزید 3ملزمان ہلاک

ساندہ میں ٹی نمبر 4کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوئے‘ حکام

پیر 1 ستمبر 2025 15:13

سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں کا سلسلہ جاری، مزید 3ملزمان ہلاک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )کے مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ،مصری شاہ اور ساندہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان پار کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی حکام نے کہا کہ ساندہ کے علاقہ ٹی نمبر 4کے قریب پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوئے، ہلاک ملزمان کی شناخت وسیم اور ریاست کے نام سے ہوئی۔سی سی ڈی نے کہا کہ مصری شاہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں روہیت مسیح ہلاک ہوا، ہلاک ملزم 50سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر کے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :