سوات ،فتح پور میں بیٹے کے ہاتھوں باپ اور بھائی قتل

قتل خاندانی جھگڑے پر ہوا، ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، پولیس

جمعہ 6 جون 2025 20:10

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)سوات کے علاقے فتح پور میں خاندانی جھگڑے پر بیٹے نے والد اور بھائی کو قتل کر دیا۔فتح پور کے گائوں سینے میں فائرنگ سے عمرزادہ اور اس کا بیٹا ارشد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واردات میں مقتول کا بیٹا حسیب اللہ، پوتا اسداللہ اور دیگر 5نامعلوم افراد ملوث ہیں، لاشوں کو خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خاندانی جھگڑے پر بیٹے نے فائرنگ کی، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔