صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ کا سابق سینیٹر و وفاقی وزیر عباس آفریدی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

جمعہ 6 جون 2025 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ نے سابق سینیٹر و وفاقی وزیر عباس آفریدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

عباس آفریدی عظیم باغ، کوہاٹ میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔آفتاب عالم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :