عوام صفائی ستھرائی اور آلائشوں سے پاک ماحول کے لئے تعاون کریں ، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 6 جون 2025 22:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر  آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت  عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں صبح 8 بجے سے قربانی کی آ لائشوں کو ٹھکانے لگانے کاعمل شروع ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

مری شہر سمیت ضلع بھر میں تحصیل مری و کوٹلی ستیاں کیلئے 500 سے زائد ورکرز صفائی کویقینی بناتے ہوئے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگائیں گے جبکہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے لئے بڑی تعداد میں بیگ عوام میں تقسیم کیے  ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مقامات لگائے گئےصفائی کیمپس کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ضلع مری کی تمام یونین کونسلوں کی سطح پر بھی آگاہی کیمپ لگائے گئے ہیں جبکہ ورکرز صفائی اورفضلات کوبروقت ٹھکانے لگائیں گے،انہوں نے کہاکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پرعوام الناس ضلع بھر کو صا ف اورآلائشوں سے پاک رکھنے میں اپنی سماجی اوراخلاقی ذمہ داری میں ہمارا ساتھ دیں۔ صفائی کویقینی بنانے کیلئے سپیشل اورشام کی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔