لیک ویو پارک ، دامن کوہ عید الاضحٰی کے تینوں دن صرف فیملیز کے لیے کھلے ہوں گے ،ضلعی انتظامیہ

ہفتہ 7 جون 2025 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ لیک ویو پارک اور دامن کوہ عید الاضحٰی کے تینوں دنوں کے دوران صرف فیملیز کے لیے کھلےہوں گے۔ضلعی انتظامیہ کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں پارکوں کو عید کے لیے ’’صرف فیملی‘‘ کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ سیاحوں کو منظم کرنے اور عید کے تہوار کی تعطیلات کے دوران پارک جانے والوں کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ یوسف نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یہ قانون عید کے تینوں دنوں تک نافذ العمل رہے گا۔ حکام ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ان عوامی مقامات پر آنے والے خاندانوں کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا اور پارکس کے داخلی مقامات پر سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے تاکہ تصدیق کی جا سکے۔

عید کی تعطیلات کے دوران ہزاروں باشندے پارکوں اور پکنک مقامات کا رخ کرتے ہیں جبکہ لیک ویو اور دامن کوہ جیسے پارکس میں بہت زیادہ رش کی وجہ سے خاندانوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ضلعی حکام نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کا احترام کریں ۔یہ اقدام عید جیسے تہواروں کے موقع پر عوامی مقامات کے انتظام کو بہتر بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ نوٹیفکیشن صرف عید کی تعطیلات کے لیے موثر ہے ۔

متعلقہ عنوان :