آرپی او شیخوپورہ، ڈی پی او قصوراور ڈپٹی کمشنر نے عیدالاضحیٰ کی نماز پولیس لائنز قصور میں پولیس کے جوانوں کے ساتھ ادا کی

ہفتہ 7 جون 2025 15:40

قصور. 07 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) آرپی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل، ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں اور ڈپٹی کمشنر عمران علی نے عیدالاضحیٰ کی نماز پولیس لائنز قصور میں پولیس کے جوانوں کے ساتھ ادا کی۔آر پی او شیخوپورہ ریجن، ڈی پی او قصور اور ڈپٹی کمشنر قصور نے نماز کی ادائیگی کے بعد تمام افسران و جوانوں کو بغل گیر ہو کر عید کی مبارکباد بھی دی۔

ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کے پاس گئے اور ان سے گلے لگ کر عید مبارک دی۔

(جاری ہے)

آر پی او شیخوپورہ، ڈی پی او قصور اور ڈپٹی کمشنر نے درجہ چہارم کے ملازمین میں عید بھی تقسیم کی اور مبارکباد پیش کی۔افسران نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کو تحائف پیش کیے اور ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔آر پی او شیخوپورہ نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قصور میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے ساتھ کھانا کھایا۔ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے عید الفطر پر بہترین سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دینے پر پولیس کے تمام جوانوں کو شاباش دی۔آر پی او شیخوپورہ، ڈی پی او قصور اور ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل قصور کا وزٹ کیا اور اسیران میں مٹھائی تقسیم کی۔

متعلقہ عنوان :