شہریوں کی شکایات کا ازالہ اور بلا تعطل خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،ایم ڈی واسا

ہفتہ 7 جون 2025 18:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) ایم ڈی واسا خالد رضا خان نے کہا ہے کہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ اور بلا تعطل خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ملتان کے مختلف علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ واسا کا تمام آپریشنل سٹاف احسن طریقہ سے ذمہ داریاں نبھانے میں سرگرم یے ۔ڈائریکٹر ورکس عارف عباس ،ڈپٹی ڈائریکٹرز انجینئرنگ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ،تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز انجینئرنگ کو شکایات دور کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔خالد رضا خان نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی صفائی کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،قربانی کے فریضہ کی ادائیگی کے بعد الائشیں سیوریج سسٹم میں مت ڈالیں،ایم ڈی واسا نے کہا کہ سیوریج سسٹم بند ہونے کی فوری اطلاع 1334 پر دیں ۔کمپلینٹ سیل میں درج ہونیوالی تمام شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :