مانسہرہ میں عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی خصوصی صفائی مہمات جاری

اتوار 8 جون 2025 13:40

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) مانسہرہ میں عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی خصوصی صفائی مہمات جاری ہیں۔ ان مہمات کا مقصد قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی بروقت اور محفوظ طریقہ سے ٹھکانے لگانے کا بندوبست کرنے سمیت عوام کو تعفن، بیماریوں اور ماحولیاتی آلودگی سے بچانا ہے۔ ٹی ایم اے عملہ نے مختلف علاقوں میں خصوصی ٹیمیں تعینات کیں جو الائشیں اٹھانے، کوڑا کرکٹ صاف کرنے اور چونا چھڑکنے جیسے کاموں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران گلیوں، سڑکوں اور قربانی کے مقامات کی صفائی کی گئی، پلاسٹک بیگز اور کوڑے کیلئے جگہ جگہ ”ڈسٹ بن“ مہیا کئے گئے۔ عوام کو آگاہی دی گئی کہ وہ الائشیں مقررہ مقامات پر رکھیں، صفائی کے بعد جراثیم کش ادویات اور چونا چھڑکا گیا، ان تمام اقدامات کا مقصد نہ صرف عید کی خوشیوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار بنانا تھا بلکہ ماحول کو محفوظ رکھ کر شہریوں کی صحت کا بھی خیال رکھنا تھا۔ یہ اقدامات تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی قابلِ تحسین کوششیں تھیں جو عید جیسے اہم مذہبی تہوار پر عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت انجام دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :