کراچی : ہاکس بے کے ساحل پر پکنک مناتے ہوئے 3 دوست ڈوب گئے

پیر 18 اگست 2025 17:12

کراچی : ہاکس بے کے ساحل پر پکنک مناتے ہوئے 3 دوست ڈوب گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)ہاکس بے کے ساحل پر پکنک مناتے ہوئے تین دوست ڈوب گئے تاہم تینوں نوجوانوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہاکس بے کے ساحل پر پکنک مناتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے، ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ عبدالرحمن گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں تینوں دوست نہاتے ہوئے سمندر میں ڈوب گئے۔ڈوبنے والوں کی شناخت خضر، ارباز اور ارمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ایدھی کے غوطہ خوروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سمندر سے نکال کر سول اسپتال کراچی منتقل کیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں نوجوانوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :