
یوم آزادی کے موقع پر کوئٹہ کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، ملک دشمن عناصر ،دہشت گرد اور ان کے سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر اعلی ٰ بلوچستان
پیر 18 اگست 2025 17:03

(جاری ہے)
پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان قاضی کی گرفتاری کو میڈیا کے سامنے لانے کا مقصد یہی ہے کہ دہشت گردی کی کھلے عام حوصلہ شکنی کی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کا مقابلہ ایسے عناصر سے ہے جنہیں کالعدم تنظیموں کی پشت پناہی حاصل ہے انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو ہمارے اداروں نے ایک بڑی تباہی کو ناکام بنایا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جنگ میں کسی محرومی کا کوئی کردار نہیں بلکہ یہ خالصتاً ملک دشمن ایجنڈا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عثمان قاضی جیسے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد جب دہشت گردوں کے سہولت کار بنیں تو یہ ریاست اور معاشرے کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ریاست نے عثمان قاضی کو عزت دی اور روزگار فراہم کیا لیکن اس نے ملک دشمنوں کا راستہ اختیار کیا ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عثمان قاضی نے خاتون سہولت کار کو پستول دیا جس سے سکیورٹی فورسز کے اہلکار نشانہ بنے جبکہ وہ ریلوے سٹیشن پر خودکش حملے میں بھی سہولت کار کے طور پر شامل رہا ۔انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیمیں سہولت کاری کے لیے خواتین کو بھی اپنے نیٹ ورک میں استعمال کرتی ہیں جو نہایت تشویش ناک اور افسوسناک امر ہے۔ اسی پس منظر میں تعلیمی اداروں کے لیے محکمہ داخلہ میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے بچایا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اب تک دو ہزار سرکاری افراد کی چھان بین کی گئی ہے اور جن پر شبہ ہے انہیں فورتھ شیڈول میں ڈالا جا رہا ہے ۔ان میں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کم ترقی یا معاشی مسائل کو دہشت گردی کا جواز نہیں بنایا جا سکتا ۔عوام اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور اگر کوئی عزیز یا رشتہ دار دہشت گردوں کے ساتھ رابطے میں ہے تو فوراً ریاست کو اطلاع دیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو جو بھی حقوق ملے ہیں وہ پارلیمان کے ذریعے ملے ہیں مگر بدقسمتی سے بعض اراکین پارلیمان ابھی تک ابہام کا شکار ہیں۔ بلوچی کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کرنے والوں کے خلاف پارلیمان کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہو گا ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست ہمیشہ سے مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور امن کے قیام کے لیے ہر کسی سے بات کرنے کو تیار ہے لیکن قتل و غارت گری کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں بلوچستان کے طلبہ کے لیے ایک ارب روپے کے وظائف فراہم کئے جاررہے ہیں تاکہ صوبے کے نوجوان تعلیم کے ذریعے اپنا مستقبل بہتر بنا سکیں اور منفی راستے کے بجائے مثبت سمت کا انتخاب کریں تاہم دیکھا گیا کہ جامعات میں موجود ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث حلقہ نئے طالب علموں کو گھیر کر اپنے نظرئیے کی جانب لے جاتا ہے۔ والدین کو اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے انہیں ایسے عناصر سے دور رکھنا ہوگا ۔پریس کانفرنس کے دوران گرفتار پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان قاضی کا ویڈیو بیان میڈیا کو دکھایا گیا جس میں انہوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور میری اہلیہ سرکاری ملازم ہیں۔ ریاست نے ہم پر بے شمار احسانات کیے ،ہمیں عزت اور روزگار دیا لیکن اس کے باوجود میں غلط راستے پر چل نکلا ۔میں نے پشاور یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی اور بیوٹمز یونیورسٹی میں 18 گریڈ کے لیکچرار کی حیثیت سے تدریسی فرائض انجام دیتا رہا ۔پشاور سے قائداعظم یونیورسٹی کے ایک وزٹ کے دوران میری ملاقات تین دوستوں سے ہوئی جن کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تھا۔ ان تین میں سے دو بعد میں مارے گئے بعد ازاں ڈاکٹر ہیبتان عرف کالک نے مجھ سے رابطہ کیا اور مجھے بی ایل اے میں شامل کروایا اس دوران میری ملاقات بشیر زیب سے بھی کرائی۔مزید قومی خبریں
-
سروس موڑ فلائی اوور دسمبر تک مکمل کیاجائے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی متعلقہ حکام کو ہدایت
-
ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے خلاف مقدمات کی درخواست نمٹادی
-
پنجاب حکومت تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے‘چوہدری شافع حسین
-
کراچی : ہاکس بے کے ساحل پر پکنک مناتے ہوئے 3 دوست ڈوب گئے
-
یوم آزادی پربلوچستان میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سرفرازبگٹی
-
پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے حکومت اور عوام کو مشترکہ عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا ، چیئرمین سینیٹ کا یوم شجرکاری کے موقع پر خصوصی پیغام
-
یوم آزادی کے موقع پر کوئٹہ کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، ملک دشمن عناصر ،دہشت گرد اور ان کے سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر اعلی ٰ بلوچستان
-
ہماری بہادر افواج کی بدولت ہی ہم اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں،چوہدری شافع حسین
-
مریم نواز شریف کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، جدید شہری ترقی کیلئے جاپان سے سیکھنے کا فیصلہ
-
درخت زمین کا زیور اور انسانی بقا کے ضامن ہیں، وزیر توانائی سندھ
-
قومی بچتوں کو متحرک کرکے نفع بخش سرمایہ کاری کی جانب منتقل کرنے کے لیے مضبوط کیپٹل مارکیٹوں کا قیام ناگزیر ہے، گورنر سٹیٹ بینک
-
ایس آئی ایف سی کی معاونت سےپاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کے آغاز سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور براڈبینڈ فراہمی کو بڑھانےکے عزم کو تقویت ملے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.