
ہماری بہادر افواج کی بدولت ہی ہم اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں،چوہدری شافع حسین
صوبائی وزیر کی موجودگی میں پولیس ڈیپارٹمنٹ اور عدن آئی ٹی سینٹر کے مابین ایک معاہدہ بھی طے پاگیا
پیر 18 اگست 2025 16:58

(جاری ہے)
مفاہمتی یادداشت پر ایم ڈی عدن آئی ٹی سینٹر ابرار احمد اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نعیم گجر نے دستخط کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل معیاری فنی تعلیم کے فروغ سے وابستہ ہے۔ ملک کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، جنہیں جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک و قوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا نے بالکل درست کہا ہے کہ علم طاقت ہے، اسی لیے جدید علوم نوجوانوں کے ذہنوں کو وسعت دیتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیرِاعلی پنجاب کے فراہم کردہ فنڈز سے ٹیوٹا اداروں کی لیبز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور ان اداروں میں چینی، جرمن، جاپانی، عربی، کوریائی اور دیگر زبانوں کے کورسز بھی شروع کروائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گجرات میں عالمی معیار کا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کالج قائم کیا جائے گا۔چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر کہا کہ کچھ عناصر سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں، لیکن ہماری بہادر افواج کی بدولت ہی ہم اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں۔ آئی ٹی سے وابستہ نوجوان پاک فوج کے خلاف کسی بھی منفی پروپیگنڈے پر کڑی نظر رکھیں۔انہوں نے عدن آئی ٹی سینٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہاں پولیس کے علاوہ صحافیوں کے بچوں کو بھی 50 فیصد رعایت کے ساتھ تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے ادارے میں قائم کی گئی جدید لیب کا افتتاح بھی کیا۔تقریب میں مسلم لیگ سٹی گجرات کے صدر علی ابرار جوڑا، اسکل ڈویلپمنٹ سے وابستہ شخصیات اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
سروس موڑ فلائی اوور دسمبر تک مکمل کیاجائے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی متعلقہ حکام کو ہدایت
-
ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے خلاف مقدمات کی درخواست نمٹادی
-
پنجاب حکومت تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے‘چوہدری شافع حسین
-
کراچی : ہاکس بے کے ساحل پر پکنک مناتے ہوئے 3 دوست ڈوب گئے
-
یوم آزادی پربلوچستان میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سرفرازبگٹی
-
پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے حکومت اور عوام کو مشترکہ عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا ، چیئرمین سینیٹ کا یوم شجرکاری کے موقع پر خصوصی پیغام
-
یوم آزادی کے موقع پر کوئٹہ کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، ملک دشمن عناصر ،دہشت گرد اور ان کے سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر اعلی ٰ بلوچستان
-
ہماری بہادر افواج کی بدولت ہی ہم اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں،چوہدری شافع حسین
-
مریم نواز شریف کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، جدید شہری ترقی کیلئے جاپان سے سیکھنے کا فیصلہ
-
درخت زمین کا زیور اور انسانی بقا کے ضامن ہیں، وزیر توانائی سندھ
-
قومی بچتوں کو متحرک کرکے نفع بخش سرمایہ کاری کی جانب منتقل کرنے کے لیے مضبوط کیپٹل مارکیٹوں کا قیام ناگزیر ہے، گورنر سٹیٹ بینک
-
ایس آئی ایف سی کی معاونت سےپاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کے آغاز سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور براڈبینڈ فراہمی کو بڑھانےکے عزم کو تقویت ملے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.