پشاور، عید کے دوسرے روز سیاحوں کی بڑی تعداد نے وادی سوات کا رخ کر لیا

اتوار 8 جون 2025 14:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان نے ٹریفک نظام اورپولیس اہلکاروں کی طرف سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ٹوریسٹ فیسلی ٹیشن سنٹر باب سوات کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یس پی ٹریفک نے ٹریفک اہلکاروں کو الرٹ پاتے ہوئے شاباش دی ، انھوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوات آنے والے سیاحوں کیساتھ شائستہ اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیش آئیں، انھوں نے سوات کی پرفضا ماحول سے لطف اندوز ہونے کیلئے اندرون و بیرون سے آئے ہوئے سیاحوں کیلئے ہرممکنہ مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی، ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان نے باب سوات فیسلی ٹیشن سنٹرمیں موجود رہیں اورسیاحوں کا جوس اورمٹھائی سے خوش آمدید بھی کیا۔