Live Updates

جمہوری روایات کا تسلسل اور قومی وحدت ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے،چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

اتوار 8 جون 2025 14:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوری روایات کا تسلسل اور قومی وحدت ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے،ہمت اور برداشت سے ملکی اور علاقائی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔گیلانی ہاؤس ملتان میں معززین شہر کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید ہمیں محبت ،ایثار بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کا درس دیتی ہے،ہمارا مذہب بھی ہمیں ایک دوسرے سے محبت اور برداشت کا حکم دیتا ہے، معاشی ترقی کےلئے ضروری ہے کہ ہم اختلاف بھلا کر ملک کےلئے کام کریں ۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی نے کہا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں ،قومی ترقی میں ان کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

علی قاسم گیلانی نے مزید کہا کہ ملکی ،علاقائی اور معاشی ترقی کےلئے نوجوانوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔علی قاسم گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم عوامی خدمت کے مشن کو ہر حال میں جاری رکھیں گے۔بعد ازاں عید کے پرمسرت موقع پر معززین شہر کے لیے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مہمانوں کو روایتی پکوان پیش کیے گئے۔تقریب میں مختلف برادریوں کے عمائدین اور خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی ۔اہل علاقہ اور معززین شہر نے اپنے منتخب نمائندوں سے براہ راست ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔اس موقع پر متعدد افراد نے اپنی شکایات اور مسائل بھی پیش کیے جن کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات