سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

اتوار 8 جون 2025 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) عید قربان کے دوسرے روزلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر میں صفائی کے مثالی انتظامات کئے گئے۔ سی ای او بابر صاحب دین نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کئے گئے کیمپس کا دورہ کیا اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے فیلڈ میں کام کرنے والے ورکرز سے ملاقات کی اور ان میں عیدی اور مٹھائی تقسیم کی۔

اس مو قع پرسی ای او بابر صاحب دین نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،مختلف مقامات پر سیف سٹی اور ڈرون کیمروں سے صفائی انتظامات کی مانیٹرنگ جاری ہے،لاہورکینال میں آلائشیں پھینکنے والوں کی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 17 مقدمات درج جبکہ 50 ہزار سے زائد مالیت کے 52 چالان بھی کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر صفائی کے لیے 20 ہزار سے زائد سینٹری ورکرز اور 4 ہزار سے زائد مشینری صفائی آپریشن میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ عید کے پہلے روز 18 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں، شہر میں 104 عارضی کولیکشن پوائنٹس اور 4 ڈمپ سائٹس فعال ہیں تاکہ آلائشوں کی محفوظ تلفی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے سینٹری ورکرز ہی روز کڑی دھوپ اور سخت گرمی میں بھی شہر کی صفائی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :