لاہور،پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کنٹرول روم فعال

اتوار 8 جون 2025 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کنٹرول روم کو فعال کر دیا گیا ہے تاکہ صوبے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نگرانی کی جا سکے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کنٹرول روم کا دورہ کیا. اس موقع پر سیکرٹری پرائس کنٹرول نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ عوامی شکایات پر گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،کنٹرول روم 24 گھنٹے اشیاکی قیمتوں و فوڈ سیفٹی سے متعلق شکایات کا اندراج کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ صوبہ بھر میں عوامی سہولت کے پیش نظر آلو،پیاز و ٹماٹر کا سٹاک وافر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :