Live Updates

ڈی پی اوسیالکوٹ نے عید کی خوشیاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کے ساتھ منائیں

اتوار 8 جون 2025 16:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ فیصل شہزاد نے عید کی خوشیاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کے ساتھ منائیں۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارے معاشرے کا اہم اور قابلِ توجہ حصہ ہیں، اور ان کے ساتھ خوشیوں کا بانٹنا ہم سب کی اخلاقی و سماجی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عید صرف اپنی خوشیوں تک محدود رکھنے کا نام نہیں، بلکہ ہمیں چاہیے کہ اپنے اردگرد موجود یتیم، بے سہارا اور نادار افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں تاکہ یہ خوشی واقعی سب کی خوشی بن سکے۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :