
عامر خان کی 91 سالہ والدہ کی فلمی دنیا میں انٹری
زینت خان، فلم ستارے زمین پر سے فلمی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں
پیر 9 جون 2025 10:15
(جاری ہے)
عامر نے بتایا کہ انہوں نے فورا گاڑی بھیجی اور ان کی بہن والدہ کو سیٹ پر لے آئیں۔ والدہ وہیل چیئر پر تھیں اور سیٹ پر شادی کے گانے کی شوٹنگ ہو رہی تھی، جہاں سب خوشی سے جھوم رہے تھے۔
فلم کے ہدایت کار آر ایس پرسانا نے اس موقعے کو یادگار بنانے کا فیصلہ کیا۔عامر خان کے مطابق فلم کے ہدایت کار میرے پاس آئے اور کہا کہ 'سر، اگر آپ برا نہ منائیں تو کیا آپ اپنی امی سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ گانے میں بطور مہمان شامل ہو جائیں یہ فلم کا آخری گانا ہے، شادی کا سین ہے میں انہیں فلم کا حصہ بنانا چاہتا ہوں۔عامر خان نے پہلے تو ہچکچاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ سے ایسا کہنے کی ہمت نہیں رکھتے کیونکہ وہ ضدی ہیں۔عامر نے بتایا کہ میں نے کہا، تو پاگل ہو گیا ہی میری ہمت نہیں کہ امی سے کہوں فلم میں کام کریں۔ لیکن جب آخرکار ان سے پوچھا تو امی نے کہا، ہاں ٹھیک ہے، اور پھر میں حیران رہ گیا۔اس طرح عامر خان کی والدہ فلم ستارے زمین پر کے گانے میں مہمان کے طور پر شامل ہو گئیں۔ عامر خان کے مطابق یہ ان کی واحد فلم ہے جس میں ان کی والدہ نے حصہ لیا ہے۔عامر کی بہن نکہت خان بھی فلم ستارے زمین پر میں کردار ادا کر رہی ہیں۔عامر خان نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ہم دونوں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ چونکہ وہ ایکٹر ہیں، ہم مستقبل میں مزید پروجیکٹس میں بھی ساتھ کام کر سکتے ہیں لیکن امی کی موجودگی نے اس فلم کو میرے لیے خاص بنا دیا۔واضح رہے کہ فلم ستارے زمین پر جون کے وسط میں ریلیز ہو رہی ہے اور اب شائقین اس میں صرف کہانی ہی نہیں بلکہ عامر خان کی فیملی کی جھلک دیکھنے کے لیے بھی بے تاب ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی بجٹ، پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کو ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی پیشکش
-
پنجاب کا مالی سال 2025-26ء کا 5335ارب کا بجٹ پیش،تنخواہوں میں 10اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ
-
صدر مملکت کا خیبر پختونخوا میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، بجٹ تقریر کی کاپیاں پھاڑدیں
-
زرعی جنگلات پائیداراورلچکدار زراعت کی تعمیر کے لیے اہم ہیں.ویلتھ پاک
-
اسرائیل-ایران تنازعہ چوتھے روز میں داخل، ہلاکتوں میں اضافہ
-
وزیراعظم کا ضلع پشاور اور شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
ایئر انڈیا کے بوئنگ787 کی تکنیکی خرابی کا شبہ ہونے پر ہانگ کانگ میں لینڈنگ
-
بلوچستان سے رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال
-
ایران کا بڑا حملہ‘ اسرائیل پر100 بیلسٹک میزائلوں کی بارش‘8افراد کے مارے جانے کی تصدیق
-
اسرائیل کے حملوں کے دوران جنگ بندی پر کوئی مذاکرات نہیں کریں گے. ایران
-
عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار ٹرائل سے بچنے کی کوشش ہے. عدالت کا تحریری فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.