
راولپنڈی میں عید الاضحیٰ پر خصوصی صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری
پیر 9 جون 2025 11:40
(جاری ہے)
شکایات کو 30 منٹ کے اندر اندر حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ناصر کمال کے مطابق 10 وارڈز کو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے مربوط انداز میں صفائی کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ 110 ہیوی گاڑیاں بھی صفائی آپریشن کے لیے مختص کی گئی ہیں تاکہ آلائشوں کی بروقت ترسیل ممکن ہو سکے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران نے کنٹرول روم اور مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی سی ای او نے بتایا کہ گھروں، قربان گاہوں اور گلیوں سے آلائشوں کو مخصوص پوائنٹس سے اٹھا کر ٹرانسفر اسٹیشنز منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ شاہراہوں اور گلیوں میں چونے کا چھڑکاؤ بھی جاری ہے تاکہ تعفن اور بیماریوں سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی آپریشن عید کے تینوں دن جاری رہے گا اور اس دوران کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ آخر میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ آلائشوں کو گلیوں کے اندر نہ رکھیں بلکہ مختص کردہ پوائنٹس پر رکھیں تاکہ صفائی کا عمل موثر اور تیز تر ہو سکے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے رہائشیوں کے بھرپور تعاون کی امید ظاہر کی گئی ہے تاکہ عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کا بہترین ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
مزید قومی خبریں
-
رواں مالی سال ٹیکس چھوٹ کی مالیت 5 ہزار 840 ارب سے تجاوز کرگئی
-
ملک میں 7 لاکھ 50 ہزار شہریوں کیلئے ایک ڈاکٹر میسر ہے، طبی سہولیات کے اعداد و شمار جاری
-
پیپلزپارٹی کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ
-
زراعت حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں،کسان کا بیڑہ غرق کردیا ہے،صدرکسان اتحاد
-
عید کے تین دنوں میں ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد سیاح گلیات میں داخل ہوئے،ڈی جی جی ڈی اے
-
سیف سٹیز کا دائرہ کار پنجاب کی تمام تحصیلوں تک بڑھایا جائے گا، آئی جی پنجاب
-
منڈی بہائو الدین‘ خاتون نے دوسری شادی کیلئے بیٹی کو قتل کردیا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کچھی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر اطمینان کا اظہار
-
خانیوال، قریبی رشتے دار کی دوستوں کے ساتھ 17سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی
-
عیدالاضحی ایثار، قربانی، خلوص اور انسانیت کے جذبے کی تجدید کا دن ہے،فیصل کنڈی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاعیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر پوری قوم کو مبارکباد
-
عید الاضحیٰ ہمیں ایثار، اخوت، تقویٰ اور باہمی ہمدردی کا درس دیتی ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.