ْسعودی وزیرٹرانسپورٹ کی شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ آمد، حج کی روانگی کی تیاریوں کا جائزہ لیا

پیر 9 جون 2025 11:45

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء) وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس صالح الجاسر نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا معائنہ کیا تاکہ اس سال حج کی مناسک پوری کرنے کے بعد عازمین کی روانگی کے لیے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق دورے کے دوران صالح الجاسر نے حجاج کو وصول کرنے اور روانگی کے ہالز میں ان کے سفری طریقہ کار کو آسان بنانے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے آپریشنل سرگرمیوں، سہولیات اور فراہم کردہ خدمات کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ ایئرپورٹ پر ٹریفک کے ہموار بہا کو یقینی بنایا جا رہا، اس کی کارکردگی کو بڑھایا گیا اور اعلی ترین معیار کے مطابق حجاج کو بہترین خدمات فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :