Live Updates

فرانس اسرائیل کو اسلحہ فروخت نہیں کرتا،وزیرِ دفاع کی وضاحت

کچھ سامان اسرائیل میں صنعتی عمل سے گزر کر دوبارہ برآمد کیا جاتا ہے ،گفتگو

پیر 9 جون 2025 12:05

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)فرانسیسی وزیرِ دفاع سباستیان لوکونیو نے واضح کیا ہے کہ فرانس کا مقف اسرائیل کو اسلحہ نہ بیچنے کے حوالے سے بالکل دوٹوک اور غیر مبہم ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب مرسیلیا کی بندرگاہ پر کام کرنے والے مزدوروں نے ایسے فوجی سازوسامان کو جہاز پر لادنے سے انکار کر دیا جو اسرائیل کی بندرگاہ حیفا بھیجا جانا تھا۔

(جاری ہے)

لوکونیو نے کہاکہ"فرانس کا مقف بالکل واضح ہے۔ اسرائیل کو اسلحہ نہیں بیچا جاتا کیونکہ اسرائیل، فرانسیسی دفاعی صنعت کے بڑے حریفوں میں سے ایک ہی"۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو صرف چند "اجزا" فراہم کیے جاتے ہیں جو کہ اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم سے متعلق ہوتے ہیں جو ملک کو راکٹ حملوں اور ڈرونز سے بچانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ کچھ سامان اسرائیل میں صنعتی عمل سے گزر کر دوبارہ برآمد کیا جاتا ہے اور یہ سب مکمل نگرانی میں ہوتا
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :