فرنچ اوپن ٹینس‘ ویمن ایونٹ کا ٹائٹل امریکا کی کوکو گف نے جیت لیا

فائنل میں بیلاروس کی آریانا سبالینکا کو تین سیٹ کے دلچسپ مقابلے میں شکست دی

پیر 9 جون 2025 12:10

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)فرنچ اوپن میں ویمن ایونٹ کا ٹائٹل امریکا کی کوکو گف نے جیت لیا۔کوکو گف نے فائنل میں بیلاروس کی آریانا سبالینکا کو تین سیٹ کے دلچسپ مقابلے میں شکست دی۔فیصلہ کن معرکے میں کوکو گف کی جیت کا اسکور 6-7، 6-2 اور 6-4 رہا۔