شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول 3 جولائی سے چین کی میونسپلٹی چونگ کنگ میں منعقد ہو گا

پیر 9 جون 2025 12:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) فلم فیسٹیول 3 جولائی سے جنوب مغربی چین کے ضلع یونگ چوان کے شہر چونگ چنگ میں منعقد ہوگا،جو 7 جولائی تک جاری رہے گا۔ شنہوا کے مطابق میونسپل گورنمنٹ نے پیر کو پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ فلم فیسٹیول کا مقصد عوام سے عوام کے تبادلے اور ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔

فلم فیسٹیول میں رکن ممالک میں فلم ٹیکنالوجی اور پروڈکشن میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کو اجاگر کیا جائے گا۔ فیسٹیول میں 11 اہم سرگرمیاں شامل ہوں گی، جن میں فلم کی نمائش، تعاون کے فورمز، فلمی ٹیکنالوجی کی نمائش اور ایک گالا کنسرٹ شامل ہیں۔ چائنا فلم ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کن ژینگوئی کے مطابق فلم فیسٹیول میں ’’بہترین فلم‘‘ اور ’’بہترین ہدایت کار‘‘سمیت 10 ایوارڈز پیش کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ کمیٹی کو ایس سی او کے رکن ممالک کی جانب سے 27 فلموں کی پیشکشیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے ایک کیوریٹڈ سلیکشن ایونٹ کے دوران دکھائی جائے گی۔ چونگ کنگ میونسپیلٹی کے مغربی حصے میں واقع ضلع یونگ چوان حالیہ برسوں میں فلمی ٹیکنالوجی کی جدت کے لیے ایک بڑھتے ہوئے مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ ضلع اب 100 سے زیادہ فلم اور ٹی وی انٹرپرائزز کا گھر ہے اور جدید پروڈکشن سہولیات کا حامل ہے، جس میں 3,000 مربع میٹر کا ورچوئل پروڈکشن سٹیج اور 5,000 مربع میٹر کا معیاری ساؤنڈ سٹیج شامل ہے۔ ■

متعلقہ عنوان :