ترکیہ، عیدالاضحی پر قربانی کے دوران 14 ہزار سے زائد افراد زخمی

پیر 9 جون 2025 12:35

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)ترکیہ میں عیدالاضحی کے پہلے دن جانوروں کی قربانی کے دوران 14 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترکیہ کے وزیر صحت نے کہاکہ عید کے پہلے دن ملک بھر میں 14 ہزار 372 افراد زخمی حالت میں اسپتالوں میں لائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ انقرہ میں ایک ہزار 49، استنبول میں 753 اور کونیا میں 655 افراد جانور ذبح کرتے وقت زخمی ہوئے۔وزیر صحت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری زخمی ہونے سے بچنے کے لیے ماہر قصائیوں سے مدد حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :