علی پور چٹھہ‘ دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 17 سالہ اویس اور 16 اویس کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق کیلیانوالہ سے ہے

پیر 9 جون 2025 12:55

علی پور چٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء) دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔افسوسناک واقعہ قادرآباد بیراج کے قریب دریائے چناب میں پیش آیا جہاں گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے دریا میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 17 سالہ اویس اور 16 اویس کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق کیلیانوالہ سے ہے۔

متعلقہ عنوان :