وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کا فریحہ ادریس کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

پیر 9 جون 2025 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے سینئر اینکر پرسن فریحہ ادریس کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان اور پی آئی او مبشر حسن نے فریحہ ادریس اور اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ فریحہ ادریس کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، ماں کی جدائی زندگی کا سب سے بڑا صدمہ ہے۔ اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان اور پی آئی او مبشر حسن نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔