چین نے ریئر ارتھ میٹلز کی اہل درخواستوں کی مخصوص تعداد کی منظوری دی

پیر 9 جون 2025 14:25

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے درمیانے اور بھاری ریئر ارتھ میٹلز کے برآمدی کنٹرول اقدامات کے حوالہ سے کہا ہے کہ ریئر ارتھ سے متعلق اشیا میں سول اور عسکری استعمال کی خصوصیات ہوتی ہیں اور ان پر برآمدی کنٹرول کا نفاذ ایک عام بین الاقوامی عمل ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے قانون کے مطابق ریئر ارتھ میٹلز سے متعلق اشیا پر برآمدی کنٹرول کے نفاذ کا مقصد چین کی قومی سلامتی اور مفادات کا بہتر تحفظ، عدم پھیلا جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی اور عالمی امن اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے مستقل موقف کی عکاسی ہے۔

متعلقہ عنوان :