راولپنڈی،گھر میں سوئے 3 افراد کا قتل

پیر 9 جون 2025 15:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)راولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں فائرنگ کر کے گھر میں سوئے 3 افراد کو قتل کر دیا گیا اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ مقتولین میں والد اور 2 بیٹے شامل ہیں، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، تحقیقات جاری ہیں۔سی پی او خالد ہمدانی نے ایس پی صدر سے واقعے کی رپورٹ طلب کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو تحویل میں لیا ہے، جن سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :