a جس میں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کر کے ملک کی سلامتی ، استحکام ،امت مسلمہ کی یکجہتی اور فلسطین کی آزادی اور امن وامان اور ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کیں

پیر 9 جون 2025 16:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور بلوچستان میں عید الاضحی مذہبی جوش و خروش انتہائی عقیدت کے ساتھ منائی گئی اور لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کرنے کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوکر جانوروں کی قربانی کی کوئٹہ میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں عیدگاہوں ، مساجد، مدارس ، پارکس، کھلے میدانوں میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے کوئٹہ میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ طوغی روڈ پر منعقد ہوا اس کے علاوہ لیاقت پارک، سنڈیمن ہائی سکول، جامع مسجد شہباز ٹائون، جامع اسلامیہ رحیمی ٹائون، عید گاہ مدرسہ روڈ کلی اسماعیل، عیدگاہ جیل روڈ ہدہ، عید گاہ مسجد ایس ٹی این کالونی، عید گاہ سونا خان تھانہ ، عید گاہ کلی اسماعیل ، جامع مسجد پشتونستان نواں کلی، ریلوے ہاکی گرائونڈ، سائنس کالج ،میٹرو پولیٹن کارپوریشن، ریلوے فٹبال گرائونڈ، عید گاہ مزار شریف قمبرانی، جامع مسجد فاروقیہ، دربار میرج ہال ، عید گاہ فاروقیہ زمان ٹائون، جامع سلفیہ ایئر پورٹ روڈ ، عید گاہ جی او آر کالونی ، عیدگاہ کلی مسلم آباد سریاب کمالو روڈ کوئٹہ، جامع مسجد ڈیری فارم ، جامع مسجد جناح ٹائون ، جامع مسجد یوسف شاہ دربار جیل روڈ ہدہ، جامع فاروقیہ تبلیغی مرکز ، جامع مسجد صدیقہ مرکز جان محمد روڈ ، جامع مسجد بروری ، جامع مسجد مطلع العلوم وحدت کالونی ، جامع مسجد بادینی لنک سریاب، جامع مسجد امدادیہ سریاب سمیت دیگر مقامات پر بھی نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کر کے ملک کی سلامتی ، استحکام ،امت مسلمہ کی یکجہتی اور فلسطین کی آزادی اور امن وامان اور ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کیں نماز عید کے بعد لاکھوں فرزندان توحید سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوکر جانوروں کی قربانی کی ۔