ض*ریجنل ڈرامہ فیسٹیول کا بارھواں دن، معروف فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی

پیر 9 جون 2025 17:00

ؔراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)پنجاب کونسل آف دی آرٹس، راولپنڈی کے زیرِ اہتمام جاری ریجنل ڈرامہ فیسٹیول کے بارھویں دن اسٹیج ڈرامہ ''اندھیرے کے روپ'' پیش کیا گیا۔ اس خوبصورت ڈرامے میں معروف فنکاروں شازیہ شیخ، ڈاکٹر وقار عظیم، ثانیہ اور دیگر نے اپنی شاندار پرفارمنس پیش کی اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ اس ڈرامہ میں نابینا لڑکی ہے جو تنہائی، ماضی اور اپنے باطن کے ساتھ جدوجہد میں مصروف ہے اس کا رابطہ دنیا سے کٹ چکا ہے، مکر اس کی یادیں، خوف، امیدیں اور خواب اس سے ہم کلام ہیں۔

(جاری ہے)

ان سب کا روپ ایک ہی مرد کردار میں مجسم ہوتا ہے، جو کبھی دوست، کبھی دشمن اور کبھی کوئی خوابیدہ محبوب کی صورت مٰیں ظاہر ہوتا ہے۔ اس ڈرامہ پروفارمنس کو لوگوں کی کثیر تعداد نے دیکھا جن میں معززین شہر، میڈیا کے احباب، فیملیز ، افسران ادبی اور ثقافتی حلقوں کے لوگ شامل ہیں نے فنکاروں کی شاندارپرفارمنس کو سراہامہمانان خصوصی معروف شاعرہ ڈاکٹر افشاں ملک اور راجہ نصیر نے حکومت پنجاب کے فیملی تھیٹر کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس ڈرامہ فیسٹیول سے نہ صرف لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری تفریح مہیا ہورہی ہے بلکہ ثقافتی ورثہ بھی پروان چڑھ رہا ہے۔۔