ش*امریکی ریاست ٹینیسی میں سکائی ڈائیونگ طیارہ گر کر تباہ ، متعدد افراد زخمی

ؔزمین پر کسی عمارت یا ہوائی اڈے کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی زمین پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی،حکام

پیر 9 جون 2025 17:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)امریکی ریاست ٹینیسی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے،تاہم کوئی ہلاک نہیں ہوا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی اور وفاقی حکام نے بتایا کہ سکائی ڈائیونگ مہمات کے لیے استعمال ہونے والا جڑواں انجن والا طیارہ گزشتہ روز دارالحکومت نیش وِل کے جنوب میں تلہاما شہر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

شہر کے ترجمان لائل رسل نے بیان میں کہا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکائی ڈائیونگ ٹوئن اوٹر طیارے میں مجموعی طور پر 20 مسافر اور عملہ سوار تھا جب طیارہ تلہاما ریجنل ایئر پورٹ پر گر کر تباہ ہوا ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ معمولی زخمیوں کا جائے وقوعہ پر علاج کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ زمین پر کسی عمارت یا ہوائی اڈے کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی زمین پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ وہ حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ٹینیسی ہائی وے پٹرول نے ایکس پر کہا کہ اس کے دستے جائے وقوعہ پر پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔