کراچی میں عید کے دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ

ملیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث شہریوں میں پھر سے خوف وہراس پھیل گیا

پیر 9 جون 2025 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)کراچی میں عیدالضحی کے دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند روز کے وقفے کے بعد کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ملیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث شہریوں میں ایک بار پھر سے خوف وہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے جس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے مشرقی علاقوں میں 3 بجکر 35 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب مشرق میں 4 کلو میٹر دور تھا۔یاد رہے کہ یکم جون سے اب تک شہر میں زلزلے کے 33 جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں، جھٹکوں کی شدت میں بتدریج کمی کے ساتھ ساتھ صورتحال بہتر ہوتی دکھائی دے گی۔

متعلقہ عنوان :