مساجد و امام بارگاہوں میں نماز عید الاضحی کے اجتماعات ،سنت ابراہیمی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی

پیر 9 جون 2025 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)مساجد و امام بارگاہوں میں نماز عید الاضحیٰ کے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں سنت ابراہیمی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دعائیں کی گئیں اس سلسلے میں محفل مرتضیٰ میں مولانا محمد حسین رئیسی ،جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن نمبر دس میں مولانا صادق جعفری ،انچولی سوسائٹی میں مولانا صادق عباس عابدی ،جامع امامیہ ناظم آباد میں مولانا غلام نبی جعفری ،جامع مسجد و امام بارگاہ باب النجف میں مولانا درالحسنین عابدی ،جامع مسجد یاسین میں مولانا بدرالحسنین عابدی ،گلبرگ بلاک 13میں لخت حسنین زیدی ،مسجد صادقیہ لیاقت آباد میں مولانا سرباز شگری نے خطاب کیا اور مسلمانوں کے اتحاد،وحدت کیلئے خصوصی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :