ٹھل سے اغوا ہونے والے مغوی نوجوان کی عدم بازیابی کے خلاف ورثا اور شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

پیر 9 جون 2025 17:50

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء) ٹھل سے اغوا ہونے والے مغوی نوجوان کی عدم بازیابی کے خلاف ورثا اور شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی حدود سے ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والے مغوی نوجوان طاہر سومرو کی عدم بازیابی کے خلاف ورثہ اور شہریوں کی جانب سے خادم سومرو، جمال جوش برڑو، خورشید سومرو کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر جیکب آباد ٹھل پر دھرنا دیا گیا جس کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل ہوگئی، اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ پولیس نوجوان کو بازیاب کرانے میں ناکام ہوچکی ہے ایک ہفتہ سے زائد ہوچکا ہے لیکن مغوی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلفور نوجوان کو بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر ایس ایس پی آفیس سامنے دھرنا دیا جائے گا۔