شہریوں کے تعاون سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کو شکست فاش دیں گے،آئی جی پنجاب

پیر 9 جون 2025 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنماز عید الاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور ڈی آئی جی ٹریفک لاہور اطہر وحید سمیت سینئر افسران ہمراہ کے ہمراہ فیلڈ میں گئے۔آئی جی پنجاب نے عید الاضحیٰ کے روز ڈیوٹی کرنے والے ٹریفک افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ٹریفک افسران سے عید ملے اور ذمہ داری سے ڈیوٹی سر انجام دینے پر شاباش دی۔انہوں نے ٹریفک افسران کی حوصلہ افزائی کی، ہمراہ کھانا کھایا اور مٹھائی تقسیم کی۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک اطہر وحید کی قیادت میں لاہور کی ٹریفک مینجمنٹ اور شہریوں کے لئے سہولیات میں بہتری آئی ہے جبکہ پنجاب پولیس سرحدی اور دریائی چوکیوں سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے چیلنجز بڑھتے جا رہے ہیں، شہریوں کے تعاون سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کو شکست فاش دیں گے۔