راولپنڈی ، آئی جی پنجاب کا تہرے قتل کا نوٹس، ملزمان کی فوری گرفتار ی کا حکم

پیر 9 جون 2025 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی کے علاقہ درکالی سیداں میں دیرینہ دشمنی پر تین افراد کے قتل کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

تہرے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے۔ سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد گرفتار کر لیں گے۔ پولیس نے ابتدائی کارروائی کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔