شہر میں امن و امان کی فضا قائم قائم ، کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ

پیر 9 جون 2025 19:00

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمن، نے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان کی فضا قائم قائم ، کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر میڈم شازیہ رحمن ،ڈی ایس پی شورکوٹ چوہدری اکرم ، ایس ایچ او شورکوٹ سٹی اسد اللہ کھوکھر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر میں امن و اما ن کی فضاء کو قائم رکھنے اور پولیس کے ساتھ تعاون کرنے پر شہریوں، علمائے کرام‘ممبران امن کمیٹی مولانا زاہد انور ،مفتی نصیر الدین نصیر ،رائے ایاز اکبر ،علامہ روح اللہ کاظمی ،چوہدری عمران رضا ،حافظ محمد علی ، مخدوم الطاف حسین قریشی ،سول سوسائٹی کے نمائندگان اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا ۔

ان کے تعاون سے شہر میں امن و امان کی فضا قائم قائم رہی اور کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔\378