کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں لاکھوں روپے لاگت سے نصب بڑے آہنی شیڈ طوفانی ہواؤں کا مقابلہ نہیں کرسکے ،اکھڑ کرزمین بوس

پیر 9 جون 2025 19:20

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء) کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں لاکھوں روپے کی لاگت سے نصب بڑے بڑے آہنی شیڈ طوفانی ہواؤں کا مقابلہ نہیں کرسکے اور اکھڑ کرزمین بوس ہو گئے۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق سپورٹس کمپلیکس کوہاٹ میں فٹ بال گراؤنڈ، ہاکی گراؤنڈ اور سوئمنگ پول کے سامنے خیبرپختونخوا سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ (KPCIP) کے تحت بیرونی مالی امداد سے یہ شیڈز حال ہی میںمکمل کئے گئے تھے جومبینہ طورپر کوہاٹ شہر میں عیدالاضحی کے روز چلنے والی شدید طوفانی ہواؤں کا دباؤ برداشت نہ کرسکے اور نصب شدہ بڑے بڑے شیڈکے آہنی پول اکھڑکر زمین بوس ہو گئے تاہم چھٹی ہونے کے باعث انسانی جانیں محفوظ رہیں۔

ذرائع کے مطابق ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ ڈویژن انور کمال برکی نے واقعہ کی ہنگامی رپورٹ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا کو ارسال کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :