ڈپٹی کمشنر اوستامحمد کا سول ہسپتال کا دورہ ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

پیر 9 جون 2025 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر اوستامحمد عبدالرزاق خجک نے سول ہسپتال کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل لاشاری، تحصیلدار علی گوہر مگسی اور سپرنٹنڈنٹ ڈپٹی کمشنر آفس عبدالرحمن بلوچ بھی موجود تھے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور بچوں میں عیدی تقسیم کی ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے موقع پر موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے ملاقات کی اور ہدایت کی کہ تمام مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز معاشرے کے مسیحا ہوتے ہیں اور ان کی اولین ذمہ داری خدمتِ خلق ہے۔ڈپٹی کمشنر کے اس دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالجبار سومرو، ڈاکٹر زاہد علی بھنگر، ڈاکٹر محمد عالم ابڑو، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر محمد عثمان خان جمالی، صدام حسین ابڑو سمیت دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :