پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ہراسانی کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم

منگل 5 اگست 2025 16:16

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ہراسانی کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی جانب سے ہراسانی اور مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے کیس میں رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا ہے۔عدالت نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت دے دی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وہ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر ہیں اور پارٹی نے بانی چیئرمین کی ہدایت پر سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2024 میں درج مقدمے میں نہ صرف انہیں بلکہ ان کے اہل خانہ کو بھی نامزد کر کے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ مزید کہا گیا کہ متعلقہ اتھارٹیز نہ صرف ہراساں کر رہی ہیں بلکہ مقدمات کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کر رہیں۔